بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

عمان نے سفری پابندی کے خاتمے کے بعد ایک اور چھوٹ دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

سلطنت عمان نے خلیجی ممالک کے شہریوں کو مملکت آمد پر پی سی آر ٹیسٹ سے استثنیٰ دے دیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سلطنت عمان کے وزیر صحت ڈاکٹر احمد السعیدی نے بتایا ہے کہ عمان نے ویکسینیٹڈ افراد کو مملکت آمد پر پی سی آر ٹیسٹ کی چھوٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کا باقاعدہ اعلان جلد کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ خلیجی ممالک کی منظور شدہ کورونا ویکسینز کی دو خوراکیں لینے والے خلیجی شہریوں کو پی سی آر ٹیسٹ سے استثنیٰ دے دیا جائے گا۔

وزیر صحت نے بتایا کہ پابندی کرائی جائے گی کہ آخری خوراک پر دو ہفتے گزر چکے ہوں۔

احمد السعیدی نے کہا کہ سلطنت عمان 8.5 ملین سے زیادہ خوراکیں محفوظ کیے ہوئے ہیں، ویکسین لینے والے کورونا وائرس کے مرض سے 85 سے 95 فیصد تک محفوظ ہوجاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ویکسین شدہ کو وائرس سے دوچار ہونے کی صورت میں ہسپتال میں داخل نہیں کرنا پڑتا، اس طرح کے متاثرین میں بہت کم ایسے ہوتے ہیں جنہیں ہسپتال کا منہ دیکھنا پڑتا ہے-

وزیر صحت نے کہا کہ ویکسین کی بدولت ملک میں اموات کی تعداد کم ہوئی ہے تاہم یہ بات ریکارڈ پر لانا ضروری ہے کہ ویکسین سے مکمل تحفظ حاصل نہیں ہوتا، ویکسین لگنے کے باوجود وائرس لگ سکتا ہے اور متاثرہ شخص سے دوسرے لوگ زد میں آسکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں وائرس جتنی زیادہ مدت تک ٹھہرے گا اتنا ہی زیادہ اس کی نئی شکلیں پیدا ہوں گی ان میں سب سے زیادہ پھیلنے والا وائرس ڈیلٹا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں