ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

شمالی وزیرستان میں آپریشن :‌ سیکیورٹی فورسز سے شدید فائرنگ کا تبادلہ، دہشت گرد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: خیبرپختون خواہ کے علاقے شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں دہشت گردی کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔

پاک فوج کے اہلکاروں کے پہنچتے ہی دہشت گردوں نے فورس پر فائرنگ کی، جس پر اہلکاروں نے بھرپور مقابلہ کیا اور جوابی فائرنگ کی۔

- Advertisement -

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران فائرنگ کے شدید تبادلےمیں ایک دہشت گرد مارا گیا، باقی دہشت گردوں کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے زیراستعمال ہتھیار اور گولیاں بڑی تعداد میں برآمد کی گئیں ہیں۔

مزید پڑھیں: جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فوجی چوکی پر فائرنگ، ایک جوان شہید

یاد رہے کہ بائیس اگست کو سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا تھا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا، جس کے قبضے سے ہتھیار اور گولیاں برآمد ہوئیں۔

سیکیورٹی فورسز نے دہشت گرد کے ساتھیوں کی تلاش اور موجودگی کو مدنظر رکھتے ہوئے علاقے میں کئی گھنٹے طویل آپریشن کیا تھا۔

اس سے قبل 17 اور 18 اگست کی درمیانی شب جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں نے فوجی چوکی پر فائرنگ کی تھی، فائرنگ کے نتیجے میں نائب صوبیدار سونے زئی شہید ہوگئے تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد بھی ہلاک ہوگیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں