تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

کابل سے انخلا کے دوران پرواز میں بچی کی پیدائش

کابل میں گزشتہ دنوں طالبان سے ڈر کر بھاگنے والی افغانستان خاتون نے امریکی فوجی طیارے میں بچی کو جنم دیا جس کا نام ’حوا‘ رکھا گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کابل سے انخلا کے دوارن برطانیہ کے شہر برمنگھم جانے والی پرواز میں افغان خاتون کے ہاں بچی کی پیدائش ہوئی۔

بچی کا نام والدہ نے تجویز کیا اور نومولود کا نام ’حوا‘ رکھا۔

مزید پڑھیں: کابل سے انخلا: امریکی طیارے میں افغان بچی کی پیدائش

قبل ازیں افغانستان کے دارالحکومت کابل پر طالبان کا قبضہ ہوتے ہی غیر ملکیوں کے ساتھ افغان شہریوں نے بھی ملک سے فرار ہونا شروع کردیا تھا اور اب تک کابل ایئرپورٹ پر لوگوں کا جم غفیر ہے جو ملک سے نکلنا چاہتے ہیں۔

بہتر مستقبل کی خاطر افغانستان سے نکلنے والوں میں ایک حاملہ خاتون بھی شامل تھیں جنہوں نے امریکی فوجی طیارے سی 17 میں بچی کو جنم دیا۔

بچی کی پیدائش طیارے ہوئی اسی لیے والدین نے بچی کا نام بھی طیارے کے نام ’Reach 828‘ پر رکھ دیا۔

Comments

- Advertisement -