تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

’فضل الرحمان کا ریموٹ لندن سے کنٹرول ہوتا ہے‘

کراچی: جمعیت علما اسلام کے رہنما حافظ حسین احمد نے مولانا فضل الرحمان پر تنقید کے نشتر چلا دیے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق جے یو آئی رہنما حافظ حسین احمد نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا ریموٹ لندن سے کنٹرول ہوتا ہے، لندن سے جو احکامات ملتے ہیں ان کے تحت کام کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کا جلسہ پی ٹی آئی کے نہیں پیپلزپارٹی کے خلاف تھا، فضل الرحمان نے ہوشیاری سے پی پی کو پی ڈی ایم سے الگ کیا۔

مزید پڑٖھیں: ‏’’فضل الرحمان نے اپنی پارٹی کو نواز شریف کو کرایے پر دیدیا‘‘‏

حافظ حسین احمد نے کہا کہ پی ڈی ایم نہ استعفیٰ دے گی، نہ لانگ مارچ ہوگا، شہباز کا مزاحمت مفاہمت سے انکار بھائی کے بیانیے سے انکار ہے۔

جے یو آئی رہنا نے کہا کہ قومی حکومت کے قیام کی باتیں مفاہمتی پالیسی کا حصہ ہیں، شہباز شریف اپنے مفاہمتی ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں جے یو آئی، پی ٹی آئی کے ساتھ پیپلزپارٹی کا مقابلہ چاہتی ہے، اپوزیشن استعفیٰ دے گی نہ ہی تحریک عدم اعتماد اور لانگ مارچ ہوگا۔

Comments

- Advertisement -