پیر, نومبر 18, 2024
اشتہار

ریاست کی بیشتر ننھی اور معصوم چڑیائیں ’شرابی‘ ہوگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

منی سوٹا: امریکی ریاست میں ان دنوں شہری پرندوں سے بہت زیادہ پریشان ہیں کیونکہ وہ کبھی گھر میں داخل ہوجاتے ہیں تو کبھی سڑک کے درمیان میں بیٹھ کر ٹریفک کی روانی میں خلل ڈالتے ہیں۔

شہریوں نے اپنی اس پریشانی کے حوالے سے پولیس اور وائلڈ لائف حکام کو آگاہ کیا، جو طویل کوشش اور تگ و دو کے بعد اس کی وجہ تلاش کرنے میں کامیاب ہوئے۔

شہریوں نے بتایا کہ یہ پرندے بے خوف ہوگئے ہیں، انہیں اپنی طرف آنے والے شخص، گاڑی کی کوئی پرواہ نہیں ہوتی، اس لیے وہ ایک ہی جگہ پر بیٹھے رہتے ہیں۔

- Advertisement -

ماہرین نے پولیس کے ساتھ مل کر علاقے سے چند اہم شواہد حاصل کیے، جس میں یہ بات سامنے آئی کہ اطراف میں موجود ’گلبرٹ‘ بیریوں کے ایسے درخت ہیں، جن کے پھلوں کا رس پرندوں کو خمار میں مبتلا کررہا ہے، یعنی وہ یہ کہا کر شراب کے نشے میں دھت ہوجاتے اور پھر اپنے حواس کھو دیتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق علاقے میں جنگلی بیریوں کے درخت کافی عرصے سے موجود ہیں، اس بار ان میں قبل از وقت رس جمع ہوگیا، جس کو پینے کے لیے پرندوں کی بڑی تعداد جھنڈ کی صورت میں درختوں کے اطراف میں نظر آتی ہے۔

جانوروں کے ڈاکٹر نے بتایا کہ جس طرح عمررسیدہ افراد کے مقابلے میں کم عمر افراد نشے کی حالت میںزیادہ بہک جاتے ہیں اسی طرح بالغ اور عمررسیدہ پرندوں کے مقابلے میں کم عمر پرندے بھی اپنا ہوش کھو دیتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق بیریوں کے رس میں ایتھانول بڑی مقدار میں پایا جاتا ہے، جو پرندوں کے جسم میں جاکر انہیں خمار آلود کررہا ہے۔ علاقہ مکینوں کے مطابق پرندے نقل مکانی کے وقت یہ بیریاں زیادہ کھاتے ہیں تاکہ نئے ٹھکانے تک کی طویل پرواز میں انہیں بھوک کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

مقامی آبادی نے انہیں ’اینگری برڈز‘ کہنا شروع کردیا ہے۔ مقامی نوجوان نے بتایا کہ ہفتے میں سات پرندے اس کی کار سے ٹکرا چکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں