بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

سفاک شوہر نے بیوی اور تین بچوں کو قتل کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب کے شہر وہاڑی میں سفاک شوہر نے بیوی اور تین بچوں کو کلہاڑی کے وار کرکے قتل کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب کے شہر وہاڑی میں گھریلو ناچاقی پر ملزم عمر نے بیوی اور تین بچوں کو قتل کردیا، ملزم عمر نے کلہاڑی کے وار کرکے اپنے خاندان کو قتل کیا۔

پولیس کے مطابق مرنے والوں میں بیوی شہناز، 8 سالہ بیٹی سمیرا، 6 سالہ بیٹا زین اور 3 سالہ بیٹی شانزے شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مرنے والے بیوی اور بچوں کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ  لیہ کےعلاقے چوک اعظم میں تہرے قتل کی لرزہ خیزواردات کا واقعہ پیش آیا تھا جہاں نشے کے عادی شخص نے بیوی اور دو بچوں کو قتل کرکے لاشوں آگ لگا دی تھی۔

پولیس نے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے نشتر اسپتال منتقل کردیا تھاجبکہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ عرفان نامی نے گھریلو ناچاقی پر بیوی ، سات سال کی بیٹی اور ایک سال کے بیٹے کو تیز دھار آلے سے قتل کرکے لاشوں کو جلادیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں