تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

لاڑکانہ میں جنونی شخص نے ڈاکٹر کی جان لے لی

لاڑکانہ: سندھ کے شہر لاڑکانہ میں جنونی شخص نے ڈاکٹر کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاڑکانہ میں دوستی نہ رکھنے پر جنونی نوجوان نے لڑکے کے ڈاکٹر والد کی جان لے لی، مقتول ڈاکٹر کے لواحقین نے احتجاج کرتے ہوئے سڑک پر ٹائر نذر آتش کرکے ایس پی چوک پر دھرنا دے دیا۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ بااثر نوجوان بلاول عرف بلو لغاری ڈاکٹر امداد شیخ کے 15 سالہ بیٹے عبدالعظیم سے دوستی کرنا چاہتا تھا، دوستی سے انکار کیا گیا تو اسے اغوا کرلیا گیا۔

مظاہرین کے مطابق ایس پی کو شکایت کے باوجود پولیس نے کوئی کارروائی نہ کی، ہم نے اپنی مدد آپ کے تحت بچے کو بازیاب کروایا۔

واقعے کے بعد جنونی نوجوان بلاول نے ہی ڈاکٹر امداد کی جان لی ہمیں انصاف دیا جائے۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ انصاف کی فراہمی تک احتجاج جاری رہے گا، اعلیٰ حکام واقعے کا نوٹس لے کر انصاف فراہم کریں۔

Comments

- Advertisement -