اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

امریکی انخلا کے بعد کابل ایئرپورٹ سے پہلی پرواز نے اڑان بھرلی

اشتہار

حیرت انگیز

کابل: امریکی انخلا کے بعد کابل ایئرپورٹ کو فعال کردیا گیا پہلی پرواز نے اڑان بھر لی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایئرپورٹ فعال ہونے کے بعد کابل سے مزار شریف کے لیے پرواز نے اڑان بھری اور ایئرپورٹ اندرون ملک پروازوں کے لیے فعال ہوگیا۔

سربراہ افغان سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ غیرملکی پروازیں شروع کرنے کے لیے کچھ وقت درکار ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان سے فضائی سروس شروع کرنے کے لیے قطر کے ماہرین کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ امریکی انخلا کے بعد کابل ہوائی اڈے کو فعال بنانے کے لیے ایک قطری پرواز کابل اتری تھی جس میں ایئرپورٹ پر کام کرنے والے تکنیکی ماہرین سوار تھے۔

کابل ایئرپورٹ کو جلد سے جلد فعال بنانے کی کوشش جاری ہے تاکہ امداد کے لیے اور ملک سے جانے کے خواہش مند افراد کے لیے پروازیں بحال ہو سکیں۔

کابل ہوائی اڈے کی باگ ڈور کس کے ہاتھ میں ہوگی اس کا فیصلہ تاحال نہیں ہوسکا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں