ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

بولنگ کوچ کے عہدے سے مستعفی ہونے والے وقار یونس کا بیان آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ کے عہدے سے مستعفی ہونے والے وقار یونس کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم مینجمنٹ کے ساتھ کام کرنا اعزاز ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر وقار یونس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ’ٹیم کو الوداع کہنا ہمیشہ مشکل ہوتا ہے، مگر تبدیلی کا یہی درست وقت ہے۔‘

وقار یونس نے لکھا کہ ’آج وہ دن ہونا چاہیے جب ہم پرانی باتوں کو بھول کر آگے کی طرف بڑھیں۔‘

انہوں نے پاکستان کرکٹ اور قومی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق اور بولنگ کوچ وقار یونس کوچنگ کے عہدوں سے دستبردار ہوگئے۔

سابق آف اسپنر ثقلین مشتاق اور آل راؤنڈر عبدالرزاق نیوزی لینڈ کیخلاف ہوم سیریز میں بحیثیت عبوری کوچز ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

مصباح الحق اور وقار یونس کو ستمبر 2019 میں قومی کرکٹ ٹیم کا بالترتیب ہیڈ کوچ اور بولنگ کوچ مقرر کیا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں