تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

متحدہ عرب امارات، بچوں‌ کو تعلیم سے روکنے پر قید و جرمانے کی سزا کا اعلان

متحدہ عرب امارات کے وزارتِ قانون نے اسکول میں بچوں کو داخل نہ کروانے والے والدین کو قید و جرمانے کی سزا دینے کا اعلان کردیا۔

خلیج ٹائمز کے مطابق متحدہ عرب امارات کی پبلک پراسیکیوشن کی جانب سے ایک بار پھر والدین کے لیے وارننگ جاری کی گئی، جس میں انہیں بچوں کے اسکول میں داخل کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پبلک پراسیکیوشن نے کہا کہ وہ والدین جو لازمی تعلیم کے دورانیے میں اپنے بچوں کو اسکول میں داخل نہیں کروائیں گے انہیں پانچ ہزار درہم جرمانے، قید یا پھر دونوں سزائیں ہوسکتی ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’تعلیم بچوں کا بنیادی حق ہے، ریاست کے نافذ شدہ قوانین میں ہر بچے کو مساوی تعلیم کے مواقع فراہم کیے گئے ہیں‘۔

مزید پڑھیں: یو اے ای کا سو فیصد حاضری کے ساتھ اسکول کھولنے کا اعلان

ادارے کی جانب سے جاری اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ اگر کوئی بچہ والدین کے علاوہ کسی نگران کے پاس ہے تو اُس کے خلاف یہی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

’بچے کی دیکھ بھال کرنے والے افراد بچے کو بے گھر کرنے، غفلت برتنے، تعلیم نہ دلوانے یا اسکول میں داخل نہ کروانے پر سزا کے حق دار ہوں گے‘۔

پبلک پراسیکیویشن کے مطابق درج بالا تمام باتیں ریاستی قوانین کے تحت جرم ہے، جس کے مرتکب افراد کو پانچ ہزار درہم جرمانہ ، قید کی سزا دی جائے گی۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں اٹھارہ سال تک کی عمر کے بچے کو بارہویں جماعت تک تعلیم حاصل کرنا لازمی ہے۔ اس پالیسی کے تحت بچے کو 4 سال کی عمر میں اسکول داخل کروانا لازمی ہے۔

Comments

- Advertisement -