منگل, دسمبر 24, 2024
اشتہار

میرا پاکستان، میرا گھر اسکیم، بینک قرض جاری ہونے کی رفتار میں‌ دگنا اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کا کہنا ہے کہ سستے مکانات کیلئے بینک قرضےجاری ہونے کی رفتار بڑھ گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق سرکاری مارک اپ سبسڈی اسکیم سےقرضےجاری ہونےکی رفتاربڑھ گئی، میرا پاکستان، میرا گھر اسکیم کیلئے بینکوں کو موصول ہونے والی درخواستوں میں اضافہ ہوا ہے۔

ایس پی بی کے مطابق  بینکوں کومجموعی طورپر 154 ارب کی درخواستیں موصول ہوچکی ہیں، 31اگست تک بینکوں نے 59 ارب سے زائد قرضے منظور کیے، اسکیم کے تحت اکتیس اگست تک 11.5 ارب روپے قرض جاری ہوچکے۔

- Advertisement -

اسٹیٹ بینک کے مطابق اگست  میں تقریباً قرض کی درخواستوں میں 49 فیصد اضافہ ہوا اور 3.8ارب روپے کی رقم جاری کی گئی۔

ایس بی پی کے مطابق بینکوں نے حاصل ہونے والی قرض درخواستوں میں سے38 فیصد رقم کی منظوری دی، منظورشدہ رقم کا19فیصدجاری کر دیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ملک بھر میں 8ہزار سے زائد بینک اور برانچز کے ذریعے درخواستیں جمع کرائی جاسکتی ہیں،  درخواست گزار کی سہولت کیلئے ہر بینک نے ای ٹریکنگ سسٹم بنایا جبکہ ایک کال سینٹر بھی خصوصی طور پر تشکیل دیا ہے۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں