تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

سونے کی قیمتوں‌ میں‌ ہوشربا اضافہ

کراچی: پاکستان میں ایک بار پھر سونے کی قیمتیں بڑھ گئیں، جس کی وجہ سے شہریوں کو مزید پریشانی کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق بلین مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے چوتھے یعنی جمعرات کے روز ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمت میں ایک ڈالر کا اضافہ ہوا۔

حالیہ اضافے کے بعد سونے کی فی اونس قیمت 1799 ڈالرز تک پہنچی اور اسی پر ٹریڈنگ بھی جاری رہی۔

انٹرنیشنل مارکیٹ میں ہونے والے معمولی اضافے کے باوجود پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسو ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق پاکستان میں بتاریخ 9 ستمبر 2021 بروز جمعرات کو قیمتوں میں مجموعی طور پر 2 ہزار 136 روپے کا اضافہ ہوا۔

آج بتاریخ 9 ستمبر 2021 کے ریٹ

فی تولہ قیمت: -/ 112,550روپے

دس گرام قیمت: -/ 96,493 روپے

پاکستان بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 1150 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 12 ہزار 550 جبکہ دس گرام کی قیمت 986 روپے اضافے کے بعد 96 ہزار 493 روپے تک پہنچ گئی۔

کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں لین دین نئے ریٹ کے ساتھ ہوئی۔

Comments

- Advertisement -