ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

ایمریٹس ایئرلائن نے ٹکٹوں میں رعایت دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: ایمریٹس ایئرلائن نے دبئی ایکسپو کے موقع پر مسافروں کو ٹکٹوں میں رعایت دے دی۔

عرب میڈیا کے مطابق ایمریٹس ایئرلائن کی جانب سے ’ارلی برڈ ایکسپو دبئی 2020‘ نامی اقدام کا اعلان کیا گیا ہے جس کے مطابق اگر مسافر 28 ستمبر سے 31 مارچ 2022 کے دوران دبئی کا سفر کرنے کے لیے ٹکٹس بک کروائیں گے تو انہیں کرایے میں 20 فیصد رعایت دی جائے گی۔

ایمریٹس کے چیف کمرشل آفیسر عدنان کاظم کا کہنا تھا کہ ایمریٹس سیاحوں کو دبئی کا وزٹ پلان کرنے کی ترغیب دینے کے لیے اقدامات کی ایک سیریز لانچ کررہا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ماہ ہم نے اعلان کیا تھا کہ دبئی جانے والے ایمریٹس کے ہر مسافر کو ایک دن کے لیے ایکسپو پاس مفت فراہم کیا جائے گا، آج ہم دبئی آنے والے مسافروں کو قبل ازوقت ٹکٹ بک کروانے پر رعایت دینے کا اعلان کررہے ہیں۔

چیف کمرشل آفیسر نے کہا کہ آئندہ ہفتوں میں ایمریٹس فیملیز کے لیے خصوصی آفرز کا بھی آغاز کرے گی۔

ایمریٹس کی اسپیشل آفرز

ارلی برڈ ڈسکاؤنٹ: یہ آفر 28 ستمبر سے 31 مارچ 2022 کے دوران دبئی کا سفر کرنے کے لیے خریدی گئی ریٹرن ٹکٹس پر دی جائے گی، یہ آفر 28 ستمبر سے 12 اکتوبر کے دوران ایمریٹس کی ویب سائٹ، کال سینٹر، رئیل آؤٹ لیٹس یا ٹریول ایجنٹ کے ذریعے بک کروائی گئی ٹکٹس پر دی جائے گی۔

فری ایمریٹس ایکسپو پاس: ایکسپو 2020 کے دوران ایمریٹس کے ذریعے دبئی سفر کرنے والے مسافر فری ایمریٹس ایکسپو ڈے پاس حاصل کرنے کے اہل ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں