تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

علی انصاری سالگرہ کے روز جذباتی کیوں ہوگئے؟

کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار علی انصاری والد کی وفات کے بعد پہلی سالگرہ پر جذباتی ہوگئے۔

اداکار علی انصاری نے گزشتہ روز اپنی 34ویں سالگرہ منائی، والد کی وفات کے بعد پہلی سالگرہ مناتے ہوئے اداکار جذباتی ہوگئے۔

علی انصاری نے انسٹاگرام پر اپنی سالگرہ کی کچھ ویڈیوز اور تصاویر شیئر کیں جس میں ان کے ساتھ بہن مریم انصاری، منگیتر صبور علی اور والدہ بھی موجود ہیں۔

اداکار نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا کہ ’والد کے بغیر یہ میری پہلی سالگرہ ہے۔‘

علی انصاری نے لکھا کہ ’مجھے یاد ہے کہ وہ ہمیشہ اس بات کو یقینی بناتے تھے کہ کیک اور پھول آدھی رات سے پہلے ہی تیار ہوجائیں اور وہ مجھے سب سے پہلے رات کے 12 بجے سالگرہ کی مبارک باد دیتے تھے۔

اداکار نے مرحوم والد کی مغفرت کے لیے دعا کرتے ہوئے لکھا کہ ’اللہ تعالیٰ آپ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔‘

علی انصاری نے مزید لکھا کہ ’میں آپ سے محبت کرتا ہوں اور آپ کو بہت یاد کرتا ہوں۔‘

واضح رہے کہ رواں سال مئی میں اداکارہ سجل علی کی بہن اداکارہ صبور علی نے اپنی رسم کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اپنی زندگی کے نئے سفر کی خوشخبری سنائی تھی کہ ان کی اداکار علی انصاری کے ساتھ ’بات پکّی‘ ہوئی تھی۔

Comments

- Advertisement -