تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

پاک نیوزی لینڈ سیریز: کن افراد کو ٹکٹ خریدنے کی اجازت ہوگی؟

لاہور: پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ سیریز سے متعلق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اعلامیہ جاری کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق صرف ویکسینیشن کرانے والے افراد کو ٹکٹ خریدنے کی اجازت ہوگی، ٹکٹ لیتے اور اسٹیڈیم میں داخلے کے وقت ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی ہوگا۔

اعلامیے کے مطابق اصلی شناختی کارڈ بھی اپنے ہمراہ لانا لازمی ہوگا، 17 سے 18 سالہ افراد کا کم از کم جزوی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی ہوگا۔

پی سی بی کے اعلامیے کے مطابق چہرے کو ماسک سے ڈھانپنا لازمی ہوگا، ٹکٹس ٹرانسفر نہیں کی جاسکیں گی۔

اعلامیے کے مطابق بائیو سیکیور پروٹوکولز کی خلاف ورزی کرنے والے فرد کو اسٹیڈیم سے نکال دیا جائے گا، کمپلینٹری یا ہسپتالٹی ٹکٹ کے حامل افراد پر بھی یہی شرائط لاگو ہوں گی۔

نیوزی لینڈ ٹیم کو فول پروف سیکیورٹی دینے کا فیصلہ

نیوزی لینڈ کی ٹیم کو فول پروف سیکیورٹی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، راولپنڈی، لاہور، اسلام آباد میں پولیس، پاک فوج کی ٹیم بھی سیکیورٹی دے گی۔

چیف کمشنر اسلام آباد کی درخواست پر پاک فوج تعیناتی کی منظوری دی گئی، راولپنڈی میں آج سے 22 ستمبر تک سیکیورٹی پلان پر عملدرآمد شروع کردیا گیا، لاہور میں 22 ستمبر سے 4 اکتوبر تک کا سیکیورٹی پلان بھی تشکیل دے دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آرمی کی ایک انفنٹری کمپنی، ایس ایچ جی کمانڈوز تعینات کرنے کی منظوری دی گئی ہے، ایمرجنسی اور فضائی نگرانی کے لیے 2 ہیلی کاپٹرز بھی سیکیورٹی پر مامور ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ بھی ٹیم کی سیکیورٹی میں اداروں کا مددگار ہوگا، اسلام آباد میں روٹ وینیو اور موٹر کیڈ پر پاک فوج کی معاونت حاصل ہوگی۔

Comments

- Advertisement -