تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

والدہ ہر وقت ارطغرل غازی ڈرامہ دیکھتی ہیں، سلمان خان ، مجھے بھی ارطغرل پسند ہے، کترینہ

استنبول: بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان نے بتایا ہے کہ اُن کی والدہ ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کی بڑی مداح ہیں جبکہ کترینہ کیف نے بتایا کہ ڈرامے کی تمام قسطیں دیکھ چکی ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق سلمان خان اور کترینہ کیف دو روز قبل اپنی نئی آنے والی فلم ’ٹائیگر تھری‘ کی شوٹنگ کے لیے ترکی پہنچے جہاں اُن کا ترک وزیر  مہمت نوری برائے سیاحت و ثقافت نے استقبال کیا۔

وزیر سیاحت و ثقافت بالی ووڈ اداکاروں کے ہمراہ استنبول کے ضلع بیسک تاس پہنچے جہاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کی۔

میڈیا نمائندگان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کترینہ کیف نے بتایا کہ ارطغرل میرا پسندیدہ ڈرامہ ہے، جس کی میں نے 89 قسطیں دیکھ لیں ہیں، مجھے اس ڈرامے سے بہت محبت ہے۔

سلمان خان نے بتایا کہ میری والدہ بھی اطغرل غازی سے محبت کرتی ہیں اور وہ ہر وقت ڈرامہ دیکھتی رہتی ہیں۔

یاد رہے کہ سلطنتِ عثمانیہ کے حوالے سے بنائے جانے والے ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کو جب اردو زبان میں نشر کیا گیا تو جنوبی ایشیا میں اس ڈرامے کو بہت زیادہ پذیرائی ملی۔ ارطغرل غازی کو اردو زبان میں نشر کرنے کی ہدایت وزیراعظم عمران خان نے دی تھی، جس کے بعد اس کی ہر ہفتے نئی قسط پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) سے نشر کی گئی اور اس نے ریکارڈ ویوز حاصل کیے۔

حیران کن طور پر ارطغرل غازی کو ترکش زبان میں اس قدر پذیرائی نہیں مل سکی تھی جتنی اردو میں نشر ہونے کے بعد ملی ہے یہی وجہ ہے کہ یوٹیوب پر ڈرامے کے حوالے سے بنائے جانے والے چینل کا شمار سب سے زیادہ سبکرائب ہونے والے چلینز میں ہوتا ہے۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں