جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

طلحہ طالب اور شہروز کاشف سے نوسربازوں نے رقم ہتھیالی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: اولمپکس کے ہیرو طلحہ طالب اور کے ٹو سر کرنے والے نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف سے نوسربازوں نے رقم ہتھیالی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اولمپکس کے ہیرو طلحہ طالب اور کے ٹو سر کرنے والے نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف کو گاڑی دینے کا جھانسہ دے کر نوسربازوں نے تین، تین لاکھ روپے ہتھیا لیے۔

طلحہ طالب کو وفاقی وزیر کے نام پر گاڑی دینے کا جھانسہ دیا گیا، نوسرباز نے گاڑی کے ٹیکس کے نام پر ساڑھے تین لاکھ روپے اینٹھ لیے۔

- Advertisement -

کوہ پیما شہروز کاشف سے بھی گاڑی کے نام پر پونے تین لاکھ روپے بٹور لیے گئے۔

طلحہ طالب کے والد محمد اسلام ناطق کے مطابق ان کے چھوٹے بیٹے نے یہ رقم ٹرانسفر کی جس کے بعد سے خود کو وفاقی وزیر کا پی اے بتانے والے شخص کے رابطہ نمبر بند ہیں۔

محمد اسلام ناطق کے مطابق انہوں نے معاملے کی شکایت سٹیزن پورٹل پر کرائی جہاں سے انہیں بتایا گیا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے نے ان کی درخواست مزید کارروائی کے لیے سائبر کرائم سیل کو بھجوا دی ہے۔

واضح رہے کہ گوجرنوالہ سے تعلق رکھنے والے طلحہٰ طالب پاکستان میں ویٹ لفٹنگ کی بنیادی سہولیات اور پروفیشنل ٹریننگ نہ ہونے کے باوجود 67 کلوگرام کیٹگری میں 320 کلو وزن کی لفٹنگ کے ساتھ پانچویں نمبر پر رہے تھے۔

یاد رہے کہ دنیا کی سب سے بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والے کم عمر ترین پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف نے دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سر کی تھی جس کے بعد وہ کے ٹو سر کرنے والے سب سے کم عمر پاکستانی کوہ پیما بن گئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں