تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

بھارت، گھر میں‌ سوئی بچی کے گلے میں‌ سانپ لپٹ گیا، دل دہلا دینے والا واقعہ

بھارتی ریاست مہارشٹرا کے ضلع میں ایسا دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جس کی تصاویر دیکھ کر لوگ خوفزدہ ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مہارشٹرا کے ضلع وردھا میں ایک 6 سالہ بچی پروا گھر میں سو رہی تھی کہ اُس کے گلے سے سانپ آکر لپٹ گیا۔

بچی نے سانس رکنے پر جب شور مچایا تو اُس کی آواز اہل خانہ نے سُنی جس کے بعد سانپ کو بڑی مشکل سے ہٹایا، سانپ نے گردن چھوڑنے کے بعد بچی کے کاٹ لیا۔

اہل خانہ نے بتایا کہ سانپ تقریبا دیڑھ گھنٹے تک بچی کے گلے سے لپٹا رہا، بچی کی آواز سُن کر ماں کمرے میں بھاگی تو سب سے پہلے اُس کی نظر پڑی، جس نے ہمت کا مظاہرہ کیا اور دیگر گھر کے لوگوں کو بلا کر مدد طلب کی۔

اہل خانہ بچی کو زخمی حالت میں لے کر اسپتال پہنچے جہاں ڈاکٹرز نے زہر کو جسم میں پھیلنے سے روکنے کے ہنگامی اقدامات کیے، جس کے باعث بچی کی حالت خطرے سے باہر ہوئی۔

Comments

- Advertisement -