تازہ ترین

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

’انتخابات میں اصلاحات ضروری ہے، ای وی ایم کو سیاسی فٹبال نہ بنایا جائے‘

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ انتخابات میں اصلاحات ضروری ہے، ای وی ایم کو سیاسی فٹبال نہ بنایا جائے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں شفافیت کے لیے اصلاحات کی ضرورت ہے، ای وی ایم سے انتخابات میں شفافیت اور نتائج کا پتہ چلے گا، ای وی ایم سے ووٹر کی رازداری رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ ای وی ایم سسٹم میں پرانے بیلٹ پیپر کا بھی سسٹم شامل ہے، درخواست ہے کہ انتخابی اصلاحات کو سیاسی فٹبال نہ بنایا جائے۔

صدر مملکت نے کہا کہ انتخابی اصلاحات ضروری ہیں مگر شور شرابے سے نہیں ہوسکتا، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے حکومت ای ووٹنگ کے لیے اقدامات کررہی ہے۔

جنسی زیادتی کے واقعات کو روکنا معاشرے کی ذمہ داری ہے

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ حکومت نے جنسی زیادتی کے کیسز سے نمٹنے کے لیے قانون سازی کی ہے، جنسی زیادتی کے واقعات کو روکنا معاشرے کی بھی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ افسوس ہے کہ پاکستان کے کچھ حصوں میں خواتین کو وارثتی حقوق سے محروم رکھا جاتا ہے، حکومت میں خواتین کے ملکیتی حقوق کا ایکٹ 2020 منظور کرایا ہے، قانون اللہ کا موجود ہے مگر اس پر عملدرآمد ہونا چاہیے۔

گلوبل وارمنگ سے قدرتی آفات کا خدشہ

صدر مملکت نے کہا کہ گلوبل وارمنگ سے پاکستان میں قدرتی آفات کا خدشہ ہے، وزیراعظم نے نسلوں کی خاطر بلین ٹری سونامی کا اعلان کیا، حکومت نے 10 بلین ٹری سونامی اور کلین اینڈ گرین پاکستان کا اعلان کیا۔

بھارت دہشت گردی میں ملوث اور تخریب کاری کا سہولت کار ہے

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ کشمیر سے متعلق پاکستانی موقف پر چین، ترکی، آذربائیجان ودیگر ممالک کی حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کئی دہائیوں سے نہتے کشمیریوں کی نسل کشی کررہا ہے، وزیراعظم نے ہر عالمی فورم پر کشمیریوں کا مسئلہ اٹھایا ہے، بھارت دہشت گردی میں ملوث تخریب کاروں کا سہولت کار ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ افغانستان میں پچھلے دنوں ایک بڑی تبدیلی آئی ہے، عمران خان کا 20 سال سے موقف رہا ہے کہ مذاکرات سے مسائل حل کیے جائیں۔

بھارت سمیت کچھ عناصر سی پیک کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان کی خواہش ہے پاک چین اقتصادی راہداری سے خطے کو جوڑا جائے، چین کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت سمیت کچھ عناصر سی پیک کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں، بھارت پاک چین تعلقات میں دراڑ پیدا کرنے کی کوشش میں ناکام ہوگا۔

صدر کے خطاب کے بعد پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا گیا۔

Comments

- Advertisement -