اشتہار

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 10 روپے اضافے کا امکان ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصںوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت خزانہ کو موصول ہوگئی جس میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 10 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں ساڑھے 5 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔

- Advertisement -

لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 5 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق قیمتوں میں اضافے کی سمری موجودہ لیوی، جی ایس ٹی کے مطابق تیار کی گئی ہے، پیٹرولیم لیوی، جنرل سیلز ٹیکس میں ردوبدل سے قیمتوں میں تبدیلی ہوسکتی ہے۔

پیٹرولیم مصںوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی، پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں پر عملدرآمد 16 ستمبر سے ہوگا۔

 واضح رہے کہ 31 اگست کو پپٹرول کی قیمت میں ایک روپے 50پیسےکمی کی گئی تھی جس کے بعد نئی قیمت118.30 ‏روپے ہوگئی تھی۔

ڈیزل کی قیمت ایک روپے 50 پیسےکمی کے بعد 115.03روپے فی لیٹر ہوگئی تھی جب کہ مٹی کے تیل کی ‏قیمت میں 1.50روپےکمی ہوئی تھی جس کے بعد نئی قیمت86.80روپے مقرر ہوئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں