تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

کرونا پابندیوں‌ میں‌ نرمی کا نوٹی فکیشن جاری، اطلاق تمام صوبوں‌ میں‌ ہوگا

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کرونا پابندیوں مین نرمی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق این سی او سی نے مختلف اضلاع میں کرونا پابندیاں نرم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کیا، جس کے مطابق ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں ہفتے میں تین دن نصف حاضری کی پالیسی برقرار رکھی گئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق مزید فیصلےصورت حال کے پیش نظر روزانہ کی بنیاد پر ہونے والے جائزہ اجلاس میں کیےجائیں گے، منتخب شہروں کےعلاوہ ملک بھرمیں 2سیف ڈےجمعہ اور اتوار ہوں گے، باقی شہروں میں تجارتی و کاروباری مراکز ہفتے میں ایک دن بند رہیں گے۔

نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھرمیں مارکیٹیں10بجےتک کھلیں گی جبکہ متاثرہ شہروں میں رات 8 بجے تک کاروبار کی اجازت ہوگی، متاثرہ شہروں کےعلاوہ12بجےتک انڈور،آؤٹ ڈورکھانےکی اجازت جبکہ ان ڈورکھانےکی اجازت ویکسین شدہ صرف 50 فیصد افراد کو ہوگی۔

این سی او سی کے مطابق متاثرہ شہروں میں آؤٹ ڈورکھانےکی اجازت رات 12 تک ہوگی جبکہ انڈوزپر پابندی برقرار رہے گی، ٹیک آوے کی سہولت 24 گھنٹے دستیاب ہوگی۔

تقریبات کے حوالے سے این سی او سی نے فیصلہ کیا کہ ویکسین لگوانے والے دس سو افراد ان ڈور شادی و دیگر تقریبات میں شرکت کرسکیں گے جبکہ آؤٹ ڈور میں400افراد کو شرکت کی اجازت ہوگی، وبا سے متاثرہ شہروں میں انڈور تقریبات پر مکمل پابندی ہوگی اور چار سو مہمانوں کے ساتھ صرف آؤٹ ڈور تقریب کی اجازت ہوگی۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں  دفاترمیں مکمل حاضری اور معمول کے اوقاتِ کار ہوں گی جبکہ متاثرہ علاقوں میں دفاترمیں حاضری50فیصد رہےگی۔ نوٹی فکیشن کے مطابق سینیما گھر بند رہیں گے جبکہ مزارات ، درگاہیں کھولنے کا اختیار صوبائی حکومتیں صورت حال کا جائزہ لے کر کریں گی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق متاثرہ شہروں میں مزارات بند رہیں گے، کراٹے، باکسنگ،کبڈی، واٹرسپورٹس پر پابندی برقرار رہے گی، ویکسینیٹڈ افراد کو جمز جانے کی اجازت ہوگی، ریل گاڑیاں 70فیصدمسافروں کےساتھ چلیں گی، اندرونِ ملک پروازوں میں کھانے کی سروس بند رہے گی، پارکس، واٹر اسپورٹس اور سوئمنگ پول پچاس فیصد کی شرط کے ساتھ کھولنے کی اجازت ہوگی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق پورے ملک میں گھروں سے باہر نکلنے والے شہریوں پر ماسک کے استعمال کی پابندی لازمی ہے۔

کرونا سے متاثرہ 6 اضلاع میں پابندیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ

این سی اوسی نے 6اضلاع میں پابندیاں برقراررکھنےکافیصلہ کیا، جس علاقوں میں پابندیاں برقرار رہیں گی اُن میں لاہور، فیصل آباد، ملتان، سرگودھا، گجرات، بنوں میں بابندیاں برقرار رہیں گی، جن کا اطلاق 16 سے 22 ستمبر تک ہوگا، مذکورہ اضلاع کے حوالے سے 21 ستمبر کو اجلاس ہوگا جس میں صورت حال دیکھنے کے بعد پابندیاں برقرار رکھنے یا ختم کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -