ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

خاتون کو سڑک سے اٹھا کر مبینہ اجتماعی زیادتی

اشتہار

حیرت انگیز

سیالکوٹ میں خاتون کو سڑک سے اٹھا کر مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سیالکوٹ کے تھانہ صدر کی حدود میں خاتون کو سڑک سے اٹھا کر مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق شوہر خاتون کو سڑک کنارے کھڑا کرکے قریبی پیٹرول پمپ گیا چند منٹ بعد واپس آیا تو پانچ ملزمان خاتون کو اغوا کرکے لے گئے۔

- Advertisement -

متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ ملزمان نے شراب پلا کر زیادتی کی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ملزمان خاتون کو اکبرآباد چوک میں پھینک کر فرار ہوگئے، خاتون کو طبی امداد کے لیے مقامی اسپتال منقل کیا گیا۔

مزید پڑھیں: بارہ سالہ لڑکی مبینہ زیادتی کے بعد قتل

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، خاتون کا میڈیکل کروارہے ہیں، تفتیش کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔

واضح رہے کہ 9 ستمبر کے روز بہاولنگر کی تحصیل منچن آباد میں 12 سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا تھا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کی تھی اور ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا حکم دیا تھا۔

عثمان بزدار نے متاثرہ خاندان کو انصاف کی جلد از جلد اور مکمل فراہمی کی یقین دہانی بھی کرائی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں