جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

وقار اور مصباح سے متعلق رضوان نے خاموشی توڑ دی

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچز مصباح الحق اور وقار یونس سے متعلق وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے خاموشی توڑ دی۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے سابق کوچ مصباح الحق اور وقار یونس کو خراج تحسین پیش کیا۔

محمد رضوان نے کہا کہ آپ دونوں اپنی زندگیوں کے ایک نئے سفر کا آغاز کرنے جارہے ہیں تو اس سفر کے لیے مصباح اور وقار بھائی آپ دونوں کے لیے بہت سی دعائیں ہیں۔

- Advertisement -

وکٹ کیپر بیٹسمین نے کہا کہ آپ دونوں کو آپ کے خلوص، تعاون، رہنمائی اور محبت کے لیے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
محمد رضوان نے قومی ٹیم کے لیے خدمات انجام دینے پر وقار اور مصباح کا شکریہ بھی ادا کیا۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق اور بولنگ کوچ وقار یونس نے گزشتہ دنوں اچانک استعفیٰ دے دیا تھا، جس کے بعد سابق کرکٹر ثقلین مشتاق اور عبدالرزاق کو نیوزی لینڈ سیریز میں بحثیت عبوری کوچز مقرر کیا گیا۔

گزشتہ روز چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے لیے سابق آسٹریلوی اوپنر میتھیو ہیڈن کو بیٹنگ کوچ اور جنوبی افریقہ کے سابق بولر ورنن فلیندر کو بولنگ کوچ مقرر کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں