تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

اسٹور میں‌ خوفناک آتشزدگی، سب جل کر خاکستر، لاکھوں‌ روپے محفوظ، حیران کن واقعہ

بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے علاقے بودرک کے ایک کریانے کے گودام میں خوفناک آتشزدگی ہوئی، جس میں سارا سامان جل کر خاکستر ہوا مگر آگ بجھنے پر ایک چونکا دینے والا واقعہ پیش آیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست مہارشٹرا کے علاقے بودھن بودرک میں واقع ایک اسٹور کے گودام میں اتوار کی رات ساڑھے گیارہ بجے کے بعد اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی، جس نے پورے اسٹور کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔

آگ اسٹور کے ہر کونے پر پھیل گئی تھی، جس کی زد میں تمام اشیا آئیں، اسٹور میں ایک تجوری بھی رکھی تھی جس میں 8 لاکھ روپے نقدم پڑے ہوئے تھے۔

محکمہ فائر بریگیڈ نے آگ پر قابو پانے کے بعد جب تجوری کو اٹھایا تو اس میں سے 6 لاکھ روپے بالکل ٹھیک نکلے بقیہ پیسوں میں سے کچھ کو جزوی نقصان پہنچا۔

مالک نے بتایا کہ گودام 25 ہزار مربع فٹ پر پھیلا ہوا ہے، جس کے کمپاؤنڈ میں اتوار کی شام 90 لاکھ روپے مالیت کا سامان رکھا گیا اور رات کو یہ حادثہ پیش آگیا۔ انہوں نے بتایا کہ گودام میں موجود فرنیچر، سبزیاں، ڈیپ فریزر سب جل کر راکھ ہوگیا۔

آگ بجھانے کے عمل میں 12 فائر بریگیڈ کی گاڑیوں اور 60 اہلکاروں نے حصہ لیا، خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی معمولی زخمی بھی نہیں ہوا۔

Comments

- Advertisement -