تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

کھوٹا سکہ ہزاروں روپے میں فروخت

لندن: برطانیہ میں ایک پاؤنڈ کا سکہ 205 پاؤنڈ (48 ہزار پاکستانی روپے) میں فروخت ہوگیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں دکاندار کو ملنے والا ایک پاؤنڈ کا سکہ نیلامی کی مشہور ویب سائٹ ای بے پر 205 برطانوی پاؤنڈ میں فروخت ہوا۔

دکاندار کو دئیے جانے والے سکے میں مصنوعاتی نقص تھا کیونکہ عموماً سکہ کے درمیان چاندی کا رنگ ہوتا ہے ہے اور اس کے کنارے سنہری ہوتے ہیں جبکہ یہ سکہ مکمل طور پر سنہری دھات پر مشتمل تھا۔

ملازم نے یہ سکہ ای بے پر فروخت کے لیے رکھا جہاں 24 بولیوں کے بعد 205 گنا زائد قیمت پر فروخت ہوگیا۔

205 پاؤنڈ میں فروخت ہونے والے اس سکے پر لندن کے مشہور کیو گارڈن کا پھول بنا ہوا ہے۔

برطانیہ کی شاہی ٹکسال میں ہمہ وقت سکے ڈھلتے رہتے ہیں اور لاکھوں کروڑوں سکوں میں سے کسی ایک کا غلط ڈھل جانا بہت محال ہوتا ہے اور اس پر نظر رکھنا بھی مشکل ہوتا ہے۔ تاہم کبھی کبھار سکے اپنے ڈیزائن سے ہٹ کر بنتے ہیں اور غیرمعمولی طور پر نایاب بن جاتے ہیں۔

دوسری جانب کم مقدار میں ڈھالے جانے والے یادگاری سکے بھی کچھ وقت گزرنے کے بعد اصل سے کئی گنا زائد قیمت پر فروخت ہوتے ہیں۔ سکے جمع کرنے والے انہیں بھی خریدنا اور رکھنا پسند کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کبھی کبھار مشینی غلطی سے سکے اور نوٹ کا ڈیزائن معمول سے ہٹ کر ڈھلتا یا چھپتا ہے اور اسے نایاب تصور کیا جاتا ہے۔

Comments

- Advertisement -