قومی کرکٹر امام الحق نے خود سے متعلق گوگل پر تلاش کیے جانے والے سوالات کے جواب میں بتایا کہ وہ انضمام الحق کے بھتیجے ہیں۔
گوگل سرچ انجن پر امام الحق سے متعلق سب سے زیادہ ان پانچ (ان کی وجہ شہرت، انضمام الحق سے رشتہ، امیر ہونا، پش اپس اور اچھے دوست) باتوں کو سرچ کیا جاتا ہے۔
امام الحق نے انسٹاگرام پر شیئر ہونے والی چند منٹ کی ویڈیو میں پہلے سوال کے جواب میں کہا کہ کرکٹ ہر طبقے کے لوگ دیکھتے ہیں اور میری شہرت میں بھی کرکٹ نے کردار ادا کیا ہے۔
دوسرے سوال کا جواب دیتے ہوئے امام الحق نے کہا کہ انضمام سے رشتے سے متعلق سوال زیادہ سرچ ہونے کی توقع تھی لیکن یہ کم سرچ کیا گیا۔
انہوں نے اس سوال کے جواب میں مداحوں کو بتایا کہ وہ انضمام الحق کے بھتیجے ہیں جب کہ دولت کے لحاظ سے انہوں نے کہا کہ جب آپ قومی کرکٹ ٹیم کےلیے چار سال کھیل لیں تو حالات اچھے ہوجاتے ہیں۔
تین منٹ 35 سیکنڈ کی ویڈیو میں چوتھے اور پانچویں سوال کا جواب دیتے ہوئے امام الحق نے کہا کہ آخری مرتبہ ایک منٹ میں 61 پُش اپش لگائے تھے جب کہ بابر اعظم کو اپنا بہترین دوست قرار دیا کیوں کہ دونوں گزشتہ دس سال سے ایک ساتھ کھیل رہے ہیں۔
Let's hear Imam-ul-Haq answer the most googled questions about him.#PAKvNZ #HarHaalMainCricket #HoRahaHai pic.twitter.com/zBVfuNkhla
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 14, 2021