جمعرات, مارچ 13, 2025
اشتہار

جمائما گولڈ اسمتھ کو پاکستانی ’رکشے‘ کی تلاش

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور برطانوی پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ کو پاکستانی رکشے کی تلاش ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کو اپنی فلم کے لیے لندن میں ایک ایسے رکشے کی تلاش ہے جو پاکستانی اسٹائل کا ہو۔

رکشے کے لیے جمائما گولڈ اسمتھ نے برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں سے مدد مانگ لی۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جمائما کی جانب سے ایک ٹوئٹ میں مداحوں کو اپنی فلم کے لیے پاکستانی رکشے کی ضرورت سے متعلق آگاہ کیا گیا۔

جمائما نے اپنے ٹوئٹ میں برطانیہ میں مقیم پاکستانی افراد کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ہم لندن میں بنائی جانے والی فلم کے لیے پاکستانی اسٹائل کے رکشے کی تلاش میں ہیں۔

جمائما کے ٹوئٹ کے مطابق انہیں اگلے ہفتے جمعے اور ہفتے کے روز شوٹنگ کے لیے پاکستانی رکشے کی ضرورت ہوگی۔

جمائما نے برطانیہ میں پاکستانیوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ اگر کوئی اس حوالے سے کسی کو جانتا ہو یا کسی کے پاس رکشہ ہوتو ان کی مدد کرے۔

واضح رہے کہ جمائما کی جانب سے یہ واضح نہیں کیا گیا ہے کہ انہیں کس فلم کے لیے پاکستانی رکشے کی ضرورت ہے تاہم کچھ ماہ قبل برطانوی پروڈیوسر نے اعلان کیا تھا کہ وہ جلد ہی فلم بنانے کا ارادہ رکھتی ہیں جس کی شُوٹنگ کا آغاز ہوگیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں