تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

احسن محسن اکرام کی انسٹاگرام پوسٹ کے چرچے

کراچی: حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی شوبز جوڑی احسن محسن اکرام اور منال خان شادی کی تقریبات کی ویڈیوز شیئر کررہے ہیں۔

اداکار احسن محسن اکرام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر حال ہی میں ڈھولکی کی تقریب میں منال خان کے ساتھ رقص کی ویڈیو شیئر کردی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ احسن محسن اور منال ڈھولکی کی تقریب میں رقص کررہے ہیں۔

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے احسن محسن نے لکھا کہ ’یہ مجھے سب سے زیادہ خوش کردینے والی جگہ ہے۔‘

منال خان اور حسن محسن اکرام کی ویڈیو کو صارفین کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے اور انہیں شادی کی مبارک باد بھی دی جارہی ہیں۔

اداکارہ منال خان رواں ماہ کی 10 تاریخ کو اداکار احسن محسن اکرام کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں جب کہ 12 ستمبر کو ولیمے کی تقریب منعقد کی گئی تھی۔

احسن اور منال کی شادی میں معروف شوبز شخصیات نے شرکت کی تھی، شادی کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں اور مداحوں کی جانب سے بھی دونوں فنکاروں کو شادی کی مبارک باد دی گئی تھی۔

Comments

- Advertisement -