تازہ ترین

نیپرا کا بجلی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد...

’دنیا بھارت میں مسلمانوں اور عیسائیوں کی نسل کشی پر خاموش نہ رہے‘

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ...

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے سعودی وفد کی ملاقات

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے...

پسند کی شادی کرنے والے لڑکے پر ہتھوڑے سے بہیمانہ تشدد

مدھیہ پردیش: بھارت میں پسند کی شادی کرنے پر لڑکی کے باپ اور بھائی نے لڑکے کو ہتھوڑے سے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مدھیہ پردیش کے شاہ جہاں پور ضلع میں پسند کی شادی کرنے والے نوجوان کو لڑکی کے باپ اور بھائی نے ہتھوڑے سے تشدد کا نشانہ بنایا جس کی ویڈیو مںظرعام پر آگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لڑکی کے گھر والوں کی جانب سے لڑکے کو سرعام تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق شاہ جہاں پور کے رہائشی پشپک اور رادھیکا نے گھر سے بھاگ کر شادی کی تھی جس سے رادھیکا کے گھر والے ناراض تھے، سڑک پر پشپک کو دیکھ کر والد اور بھائی طیش میں آگئے اور اس کی ہتھوڑے سے پٹائی کردی۔

متاثرہ شخص مدد کے لیے لوگوں کو پکارتا رہا لیکن کوئی اس کی مدد کو نہیں آیا اور واقعے کی ویڈیو بناتے رہے۔

پولیس کے مطابق گزشتہ ماہ اگست میں رادھیکا نے گھر سے بھاگ کر اندور کے مندر میں پشک سے شادی کی تھی، شادی کی اطلاع ملنے پر گھر والے ناراض تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان کو پیٹنے کی ویڈیو میں کہا جارہا ہے کہ حملہ ہتھوڑے سے کیا جارہا ہے لیکن یہ ہتھوڑا نہیں ہے یہ کرسی کے پچھلے حصے کا ایک ہینڈل ہے جس سے نوجوان کو مارا گیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ واقعے کے دو مقدمات درج کرلیے گئے ہیں جو بھی قصور وار پایا گیا اس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -