تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

لوئر دیر: جنازے میں دو گروپوں میں فائرنگ، 7 افراد جاں بحق

لوئر دیر: صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع لوئر دیر میں جنازے میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع لوئر دیر کے علاقے طورمنگ درہ میں جنازے میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق جنازے میں شریک فریقین نے اراضی تنازع پر فائرنگ کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لاشیں اور زخمی افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال تیمرگرہ منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز حنیف اللہ کے مطابق پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا، آخری اطلاعات تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال جولائی میں لوئر دیر میں جنازے میں فائرنگ سے 10 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

ڈی پی او لوئر دیر کا کہنا تھا کہ نماز جنازہ کے دوران دونوں گروپوں نے سامنا ہونے پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں10 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔

Comments

- Advertisement -