تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

فیس کی عدم ادائیگی پر والدین کو تشدد کا نشانہ بنانے والے اسکول کی رجسٹریشن معطل

شہر قائد کے نجی اسکول میں فیس کی وجہ سے بچوں کو حبس بے جا میں رکھنے اور والدین پر تشدد کرنے والے اسکول کی رجسٹریشن معطل کردی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں نجی اسکول میں والد پر تشدد کا واقعہ دو روز قبل پیش آیا، جس کی ویڈیو گزشتہ روز انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی اور پھر صوبائی محکمہ تعلیم نے اس کا نوٹس لیا۔

محکمہ تعلیم نے اسکول میں پیش آنے والے واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دی تھی، جس کے اراکین ایک روز قبل جب اسکول پہنچے تو انہیں داخل نہیں ہونے دیا گیا۔

بعد ازاں تعارف کرانے پر انہیں کافی دیر کے بعد اسکول میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی، کمیٹی نے متاثرہ والد اور دیگر طالب علموں کے والدین سے بھی معاملے کے حوالے سے پوچھ گچھ کی۔

آج تحقیقاتی ٹیم  نے بیانات قلم بند کر  کے رپورٹ محکمہ تعلیم کوجمع کرادی، جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ نجی اسکول فیس کی تاخیرپربچوں کوحبس بےجا میں رکھتا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسکول انتظامیہ نے بچوں کے والدسے بھی بدسلو کی، انتظامیہ فیس بذریعہ بینک نہیں بلکہ کیش وصول کرتی ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی، اسکول انتظامیہ کا بچے کے سامنے باپ پر تشدد

رپورٹ کے مطابق اسکول مالکان کو کمیٹی نے پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا تو وہ حاضر نہ ہوئے، انتظامیہ نے سی سی ٹی وی فوٹیجز  بھی فراہم نہیں کی گئی۔

تحقیقاتی کمیٹی نے بتایا کہ والدین کی تمام شکایات درست ثابت ہوئیں، جس کی بنیاد اور قواعد کو دیکھتے ہوئے اسکول کی رجسٹریشن معطل کرنے کی سفارش کی جارہی ہے۔

محکمہ تعلیم نے وزیرتعلیم کی ہدایت پر نجی اسکول کی رجسٹریشن معطل کردی۔

Comments

- Advertisement -