تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

نیوزی لینڈ کے دورہ منسوخ کرنے پر پاکستان کو کتنا نقصان ہوا؟

کراچی: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی جانب سے دورہ منسوخ کرنے پر پاکستان کو ہونے والے نقصان کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی جانب سے دورہ منسوخ کیے جانے سے پاکستان کو ایک سے ڈیڑھ ملین ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) آئندہ چند روز میں نقصان کا تخمینہ لگائے گا۔

ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو لینے کے لیے خصوصی طیارہ آج شام اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے گا، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے خصوصی طیارے کو پاکستان لینڈنگ کی اجازت دے دی۔

مزید پڑھیں: نیوزی لینڈ ٹیم کی واپسی کب اور کیسے ہو گی؟ جانیے

ذرائع کا کہنا ہے کہ خصوصی طیارہ آج شام اسلام آباد سے متحدہ عرب امارات روانہ ہوگا جہاں سے نیوزی لینڈ کے لیے اڑان بڑھے گا۔

یاد رہے کہ جمعے کے روز پہلا ون ڈے شروع ہونے سے کچھ دیر قبل نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے سیکیورٹی خدشات کو جواز بناکر پاکستان کا دورہ اچانک ختم کرنے کا اعلان کردیا جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز ملتوی کردی گئی۔

Comments

- Advertisement -