اشتہار

سابق کوچ مکی آرتھر کا پاکستان کے حق میں اہم بیان

اشتہار

حیرت انگیز

کولمبو: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھر نے بھی نیوزی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی منسوخی کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

قومی ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ’نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان کی منسوخی پر دکھ ہے۔‘

انہوں نے لکھا کہ ’پاکستان کرکٹ سے محبت کرنے والوں کا ملک ہے جنہوں نے میرا تین سالہ قیام کافی یادگار بنایا۔‘

- Advertisement -

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے سکیورٹی خدشات کو جواز بناکر پاکستان کا دورہ اچانک ختم کرنے کا اعلان کردیا جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز ملتوی کردی گئی تھی۔

خیال رہے کہ 18سال بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان میں سیریز کھیلنے کے لیے آئی تھی اور ٹیم کی آمد سے قبل نیوزی لینڈ کی سکیورٹی ٹیم نے بھی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا تھا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ون ڈے میچز راولپنڈی اور 5 ٹی ٹوئنٹی میچز لاہور میں کھیلے جانے تھے، یاد رہے کہ پاکستان آنے سے قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم نے بنگلا دیش میں سیریز کھیلی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں