ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

انسان دوستی ڈولفن کی جان لے گئی

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: برطانیہ میں انسانوں کے پاس آکر خوش ہونے والی ڈولفن زندگی کی بازی ہار گئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی کاؤنٹی کارن ویل کے ہائل نامی ساحل پر کئی ماہ سے نک نامی ڈولفن دیکھی جارہی تھی جو انسانوں کے پاس آکر خوش ہوتی اور ان کے ساتھ تیراکی کرتی تھی، ڈولفن کی شہرت دور دراز علاقوں تک پھیل گئی اور کئی لوگ اسے دیکھنے کے لیے آنے لگے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ’ڈولفن انسانوں کے بیچ میں آکر تیراکی کررہی ہے اور تیراک بھی ڈولفن کو پاس پاکر اس کے ساتھ تیراکی میں مصروف ہیں۔

اب خبر سامنے آئی ہے کہ ڈولفن کی لاش ملی ہے جس کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ یہ وہی ڈولفن نک ہے۔

رپورٹ کے مطابق ڈولفن ایک کشتی کی پنکھڑی سے شدید زخمی ہوئی، برطانوی غوطہ خوروں نے بھی ڈولفن کی لاش کا معائنہ کیا۔

ڈولفن کو رواں سال اپریل اور جولائی میں بھی دیکھا گیا تھا اور اسی طرح وہ کیلی جزائر کے پانیوں میں بھی رہا کرتی تھی، اگست میں وہ ہائل ہاربر پر آئی تھی اور وہاں بالخصوص نوجوان تیراکوں کے ساتھ دیکھی گئی تھی۔

ڈولفن کی موجودگی پر ماہرین نے خبردار کیا تھا کہ یہ ڈولفن کسی کو نقصان پہنچائے گی یا پھر خود کو نقصان میں ڈالے گی۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ اس طرح کی یہ مخلوق انسانوں کو نقصان پہنچا سکتی ہے، علاقے کے محکمہ جنگلی حیات نے بھی اس کا نوٹس لیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں