جمعرات, فروری 13, 2025
اشتہار

نصیر سومرو کے علاج کے اخراجات اٹھانے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ حکومت نے دراز قامت پاکستانی شہری نصیر سومرو کے علاج کے اخراجات ادا کرنے کا اعلان کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے پاکستانی دراز قد شخصیت نصیر سومرو کی علالت کا نوٹس لیتے ہوئے نجی اسپتال کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

محکمہ صحت کی جانب سے نجی اسپتال کو لیٹر جاری کیا گیا، جس میں بتایا گیا ہے کہ سندھ حکومت نصیر سومرو کے علاج کے تمام اخراجات برداشت کرے گی، انہیں علاج کی ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے۔

نصیر احمد سومرو ان دنوں علالت کے باعث کراچی کے نجی اسپتال میں داخل ہیں، انہیں طبیعت ناسازی کے باعث ڈاکٹرز نے انتہائی نگہداشت وارڈ منتقل کردیا ہے۔

اہل خانہ کے مطابق 7 فٹ 9 انچ قد کے مالک نصیر سومرو پھیپھڑوں کے دائمی مرض کا شکار ہیں۔

یاد رہے کہ 2018 میں نصیر سومروں کو سانس لینے میں تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں انہیں تشویشناک حالت میں ڈاکٹرز نے وینٹی لیٹر پر بھی منتقل کیا تھا۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم کی ہدایت پر طویل القامت پاکستانی کی امداد، صحت کارڈ بھی دیا جائے گا

بعد ازاں 2019 میں اُن کی موت کے حوالے سے افواہ پھیلی، جسے انہوں نے خود مسترد کیا اور بتایا تھا کہ ’اُن کی طبعیت پہلے سے بہت بہتر ہے اور حالت خطرے سے باہر ہے‘۔

اہم ترین

مزید خبریں