تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

پاکستانی نژاد کینیڈین شہری کی موت، شاہ محمود قریشی نے کینیڈا کے سامنے معاملہ اٹھا دیا

اسلام آباد / اوٹاوا: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کینیڈا میں پاکستانی نژاد کینیڈین شہری کی موت اور والد کے اغوا کا معاملہ اٹھا دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کینیڈین وزیر خارجہ مارک گارنیو نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، جس میں دو طرفہ تعلقات، افغانستان کی صورت حال اور خطے کے امن کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیر خارجہ نے پاکستانی نژادکینیڈین شہری کی موت اوروالد کے اغواکا معاملہ اٹھایا۔ جس پر کینیڈین ہم منصب نے متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی اور کیس کی مکمل تحقیقات کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وبائی صورتحال میں بہتری کےپیش نظرویزہ ایڈوائزری پر نظر ثانی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پرامن اور مستحکم افغانستان پاکستان سمیت خطے کیلئے انتہائی اہم ہے۔

شاہ محمود قریشی نے افغان صورتحال  اور حالیہ 4ملکی دورےکی تفصیل سے بھی ہ منصب کو آگاہ کیا اور  افغانستان میں اجتماعیت کے حامل سیاسی تصفیے کی ضرورت پر زور دیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ افغانستان میں قیام امن خطے کے امن و استحکام اور ترقی کیلئے ناگزیر ہے، عالمی برادری افغانستان کی معاشی و انسانی معاونت کیلئے آگے بڑھے، پاکستان افغانوں کو امدادی سامان کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہے۔

وزیر خارجہ نے پاکستان کی جانب سے بھیجے جانے والے امدادی سامان اور انسانی راہداری کھولنے سے متعلق آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین کی طویل عرصےسے میزبانی کرنے والےممالک کو نظرانداز نہ کیاجائے۔

دونوں وزرائے خارجہ نے دو طرفہ تعلقات کی نوعیت پر اظہاراطمینان مزید مستحکم بنانے کاعزم کا اعادہ کیا۔

شاہ محمود قریشی نے کینڈین ہم منصب سے مطالبہ کیا کہ وبائی صورت حال میں بہتری کے پیش نظر ویزہ ایڈوائزری پر نظر ثانی کی جائے۔

کینیڈین وزیر خارجہ نے افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا اور وہاں سے کینیڈین شہریوں کے انخلا میں معاونت پر شکریہ بھی ادا کیا۔

Comments

- Advertisement -