تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

امریکی بے وفائی پر فرانس کا غصہ انتہا پر پہنچ گیا

واشنگٹن / پیرس: امریکا کی جانب سے ہونے والے اقدامات کو فرانس نے بے وفائی کا نام دیتے ہوئے سفارتی تعلقات ختم کردیے ہیں۔

فرانسیسی وزیر خارجہ یان ویس لی ڈرین نے جمعے کو نئے انڈو پیسفک سیکیورٹی اتحاد( آکوس) کو ‘پیٹھ میں چھرا’ اور اس طرح کی دھوکا دہی سے تشبیہ دی جو عموماً ‘اتحادی ایک دوسرے کے ساتھ نہیں کرتے۔’

انہوں نے اعلان کیا کہ ’آسٹریلیا اور امریکا کی طرف سے 15 ستمبر کو کیے گئے اعلانات غیر معمولی ہیں، جس کو فرانس نے سنجیدگی سے لیتے ہوئے پیرس اور واشگنٹن سے اپنے سفیروں کو واپس بلا لیا‘۔

انہوں نے بتایا کہ سفیروں کو آئندہ کی حکمت عملی سے متعلق مشاورت کے لیے بلایا گیا ہے۔

پیرس کو نہ صرف انڈو پیسیفک اسٹریٹجی سے باہر کیا گیا بلکہ وہ جوہری آبدوزوں کی تیاری کے لیے آسٹریلیا کے ساتھ بہت زیادہ منافع بخش معاہدے سے بھی محروم ہو گیا۔ آسٹریلیا نے فرانس کی بجائے امریکی ٹیکنالوجی کا انتخاب کیا، جس کے بعد دونوں ممالک میں معاہدہ بھی طے پاگیا۔

امریکی صدر جو بائیڈن، برطانوی وزیراعظم بورس جانسن اور آسٹریلوی وزیراعظم اسکاٹ موریسن نے حال ہی میں ہونے والی ورچوئل مٹینگ میں نئے اتحاد کا اعلان بھی کیا، جس کی وجہ سے فرانس کا غصہ انتہا کو پہنچ گیا۔

سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ امریکا، برطانیہ اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والے نئے اتحاد کے بعد خطے میں ہتھیاروں کی نئی دوڑ کا آغاز ہوجائے گی، امریکا نے افغانستان انخلا کے بعد یہ دوسری بڑی غلطی کی۔

Comments

- Advertisement -