تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کا منسوخ شدہ میچز کو ری شیڈول کرنے کا اشارہ

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو نے کہا ہے کہ کیوی ٹیم کے دوبارہ دورہ پاکستان سے متعلق کوئی بھی بات کرنا قبل از وقت ہے، منسوخ شدہ میچز کو دوبارہ ری شیڈول کرنے کی کوشش کریں گے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو ڈیوڈوائٹ نے ایک روز خاموشی کے بعد پاکستان کے اچانک ہونے والے منسوخ دورے کے حوالے سے گفتگو کی۔

ڈیوڈ وائٹ نے کہا کہ ’پاکستانی قوم کرکٹ کیلئے بہت جذبہ رکھتی ہے، ہم پاکستانی قوم کو ہونے والی مایوسی کو سمجھ سکتے ہیں‘۔

انہوں نے کہا کہ ’کیوی ٹیم کےدوبارہ دورہ پاکستان سےمتعلق بات کرنا قبل از وقت ہے، منسوخ میچز کو دوبارہ ری شیڈول کرنےکی کوشش کریں گے،سیریز منسوخی سے ہونے والے مالی نقصان سے متعلق بھی بات کی جائے گی‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سےقریبی مراسم ہیں، جنہیں ہم مستقبل میں بھی جاری رکھنا چاہتے ہیں، پاکستان یا انگلینڈ دورے کیلئے سیکیورٹی کا مکمل جائزہ لیتے ہیں اور پھر ٹیم کو بھیجتے ہیں‘۔

یاد رہے کہ دو روز قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم نے سیکیورٹی خدشات کو بنیاد بنا کر میچ سے کچھ دیر قبل سیریز ملتوی کر کے واپس جانے کا اعلان کیا تھا، ایک روز قبل کیویز چارٹرڈ طیارے کے ذریعے اسلام آباد سے یو اے ای کے لیے روانہ ہوئے، اس دوران انہیں ہوٹل سے ایئرپورٹ اور جہاز تک سخت سیکیورٹی میں رکھا گیا۔

Comments

- Advertisement -