تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

مسجد نبوی ﷺ میں نماز ادا کرنے کے خواہش مند افراد کے لیے بڑی خوش خبری، اعلان ہوگیا

ریاض: سعودی وزارت حج و عمرہ نے مسجدنبوی ﷺ میں نماز ادا کرنے کے لیے اجازت کی شرط ختم کردی۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے اتوار کے روز کرونا کے حوالے سے عائد پابندیوں کا از سر نو جائزہ لیتے ہوئے قوانین میں نرمی کا اعلان کیا۔

وزارتِ حج و عمرہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اب مسجدِ نبوی ﷺ میں نماز ادا کرنے والوں کو اجازت لینے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔

وزارت نے کہا کہ نمازکی ادائیگی کیلئے اب اعتمرنا ایپلیکیشن کے ذریعے اجازت کی ضرورت نہیں، خواہش مند افراد اب مسجدنبویﷺ میں بغیر اجازت نامےکے نماز ادا کرسکیں گے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’ریاض الجنٰہ میں نماز، روضہ رسولﷺپرحاضری کیلئے اجازت نامہ ضروری ہوگا، روضہ رسول ﷺ پر حاضری کے لیے اعتمرنا ایپ پر درخواست دینا ہوگی، جس میں مدافعتی صحت کی حالت کو ظاہر کرنا شرط ہوگا۔

صحت کی حالت ظاہرکرنا مسجدنبویﷺ میں داخلے، نماز ادائیگی کی واحد شرط ہے۔ مدافعتی نظام کو ظاہر کرنے سے مراد شہریوں کا کرونا ویکسین لگوانا لازمی ہے۔

Comments

- Advertisement -