تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’غیرملکی افواج کو نکالنے کیلیے پاکستان بہترین ملک تھا‘ شعیب اختر کا ردعمل

کراچی: قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ انگلش ٹیم کا دورہ منسوخ کرنے کا فیصلہ طے شدہ تھا۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انگلش ٹیم کا فیصلہ پہلے سے طے شدہ تھا کیونکہ انگلینڈ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے اس پر مشاورت کی تھی۔

شعیب اختر نے کہا کہ انہیں یہاں آکر حالات کا جائزہ لینا چاہیے اور دیکھنا چاہیے کہ پاکستان میں حالات کیسے ہیں۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ جب وہ اپنے فوجیوں کو نکالنا چاہتے ہیں تو وہ پاکستان سے مدد لینے کے لیے بہتر ملک نہیں ڈھونڈ سکتے، جب انہیں فلائٹ نہیں ملتیں تو پھر پی آئی اے بہترین ایئرلائن بن جاتی ہے۔

مزید پڑھیں: انگلینڈ نے اپنی ٹیمیں پاکستان بھیجنے سے معذرت کرلی

شعیب اختر نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ پی سی بی ایک کارپوریشن کی طرح چلے کیونکہ بورڈ کے پاس پیسے نہیں ہیں، کوئی دوسرا ہم منصب اسے سنجیدگی سے نہیں لے گا۔

انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کو اس دورے کی سب سے زیادہ ضرورت تھی لیکن وہ پاکستان کو تنہا کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے پاکستان کا دورہ منسوخ کرنے کے بعد انگلش کرکٹ بورڈ نے بھی دورہ پاکستان سے معذرت کرلی ہے۔

Comments

- Advertisement -