اشتہار

چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں‌ توسیع، مسلم لیگ ن کا مشاورت کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن نے قومی احتساب بیورو کے چیئرمین کی مدتِ ملازمت میں توسیع کے حوالے سے مشاورت شروع کردی۔

؎اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع خلاف قانون ہے، اس حوالے سے  مسلم لیگ ن اور اپوزیشن جماعتوں کے درمیان مشاورت جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ اورپوری اپوزیشن جلد جسٹس (ر) جاوید اقبال کی مدتِ ملازمت میں توسیع کے حوالے سےمشترکہ مؤقف پیش کرے گی۔ مریم اونگزیب نے کہا کہ اپوزیشن پاکستان کی عوام کی ترجمان ہوتی ہے ،  حکومت کا دماغ اور ارادے ایک پریس ریلیزمیں جھلک رہے ہیں۔

- Advertisement -

یاد رہے کہ تین روز قبل وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے اعلان کیا تھا کہ حکومت نیب چیئرمین کی مدتِ ملازمت میں توسیع کے حوالے سے شہباز شریف سے مشاورت نہیں کرے گی ۔ انہوں نے کہا تھا کہ شہباز شریف پر خود کرپشن کے الزامات ہیں، ایسے میں اُن سے مشاورت کیسے کی جاسکتی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ’چیئرمین نیب کی مدتِ ملازمت میں توسیع کے حوالے سے شہباز شریف سے کوئی مشاورت نہٰں کی جائے گی‘۔انہوں نے سوال کیا کہ ’شہباز شریف خود کرپشن کے الزامات کا سامنے کررہے ہیں تو ایسی صورت میں اُن سے کیسے مشاورت کی جائے؟ کیا چوروں سے پوچھ کر آئندہ کا چیئرمین نیب لگائیں گے؟‘۔فواد چوہدری نے کہا کہ ’چیئرمین نیب کی مدت یا نیب قوانین سے متعلق ابھی کوئی تجویز سامنے نہیں آئی،ممکن ہے وزارتِ قانون اس حوالے سے کوئی کام کررہا ہو مگر مسودہ سامنے نہیں آیا، جسٹس(ر) جاویداقبال نے اپنے دور میں بہترین کام کیا اور بڑے پیمانے پر وصولیاں کیں، چیئرمین نیب کی مدت سے متعلق فیصلہ وزارت قانون ہی کرے گی‘۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں