لندن: برطانوی عدالت میں بھارت کو شکست اور شرمندگی کا سامنا کرنا پڑگیا، عدالت نے بھارتی درخواست مسترد کردی۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق برطانوی عدالت نے بھارت کی 3 سکھوں کی حوالگی کی درخواست مسترد کردی، بھارت نے تین افراد پر آر ایس ایس ممبران پر حملے کا الزام لگایا تھا۔
بھارت نے 12 سال پرانے کیس میں سکھوں کی منتقلی کی درخواست کی تھی۔
لندن میں ہونے والی سماعت کے موقع پر سکھ برادری کی بڑی تعداد عدالت کے باہر موجود رہی، ویسٹ منسٹر کورٹ نے تینوں افراد کی بھارت حوالگی سے انکار کردیا۔