کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جعلی مقابلے میں نوجوان کی ہلاکت کا جرم ثابت ہونے پر ایس ایچ او سمیت تین ملزمان کو سزا سنادی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں گلشن معمار میں جعلی مقابلے میں نوجوانوں کی ہلاکت کے کیس کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے نوجوان کے قتل کا جرم ثابت ہونے پر سابق ایس ایچ او سمیت تین ملزمان کو عمر قید کی سزا سنادی، عدالت نے ملزمان پر ایک، ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔
استغاثہ کے مطابق 2017 میں پولیس نے ناکے پر 2 موٹر سائیکل پر سوار چار شہریوں کو روکا تھا کاغذات نہ ہونے پر پولیس نے اشرف، علی اکبر کو روکا ساتھی کاغذات لے کر واپس آئے تو اشرف اور علی اکبر موجود نہیں تھے۔
استغاثہ کے مطابق بعدازاں معلوم ہوا کہ پولیس نے اشرف کو جعلی مقابلے میں مار دیا جبکہ علی اکبر زخمی ہوگیا تھا۔
عدالت نے جرم ثابت ہونے پر سابق ایس ایچ او سمیت تین ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی اور ایک، ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔