تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

خیبرپختون خواہ، بورڈ امتحانات کے نتائج متنازع ہوگئے، کمیٹی تشکیل

پشاور: خیبرپختون خواہ میں ہونے والے بورڈ امتحانات کے نتائج متنازع بن گئے، جس کی تحقیقات کے لیے محکمہ تعلیم نے کمیٹی تشکیل دے دی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا میں حالیہ بورڈنتائج متنازع بن گئے، جس پر محکمہ تعلیم نےبورڈامتحانات میں زیادہ نمبر ملنے کے معاملے پر کمیٹی بنادی۔

محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 8 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ، جو زیادہ یا اضافی نمبر کی چھان بین کرے گی۔

کمیٹی میٹرک اور بارہویں کے 1090 طلبا و طالبات کے پرچوں کاجائزہ لے گی اور پوزیشن ہولڈرز کے موجودہ نمبرز کا سابقہ ریکارڈکے ساتھ موازنہ کرے گی جبکہ کمیٹی کے اراکین پرچے چیک کرنے کے معیار اور طریقہ کار کا جائزہ لے گی۔

محکمہ تعلیم کے مطابق حالیہ بورڈامتحانات میں پہلی بار طالب علموں کو 100فیصد نمبرز دیئے گئے ہیں، کئی بورڈز میں امیدواروں نے 1090 سے زائدنمبر حاصل کیے۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں