جمعرات, مارچ 13, 2025
اشتہار

نواز شریف کے شناختی کارڈ‌ پرجعلی کرونا ویکسین اندراج کروانے والے کا نام سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلاہور: اسپتال ذرائع نے نواز شریف کی کرونا ویکسی نیشن اندراج کے حوالے سے تفصیلات جاری کردیں۔

اے آر وائی نیوز  کو اسپتال ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاع کے مطابق ویکسی نیشن اندراج کرانے والاشخص بیرون ملک مقیم ہے، جس نے نوازشریف کا شناختی کارڈ نمبر واٹس ایپ پر بھیج کر اندراج کرایا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق نوید نامی شخص نے اسپتال ملازم عادل کو شناختی کارڈ نمبر بھیجا اور والد کی بیماری کا کہہ کر ویکسین کا اندراج کرایا۔ ذرائع کے مطابق شناختی کارڈ کی تفصیلات چیک کئے بغیرملازمین نے اندراج کیا، نوید نامی شخص کچھ عرصہ قبل لاہور میں مقیم تھا۔

ذرائع کے مطابق نوید نے مقامی اسپتال میں جان پہچان اور ذاتی تعلقات کو استعمال کر کے کرونا ویکسین کا اندراج کروایا اور والد کا نام نوازشریف کے شناختی کارڈ پر درج کروایا۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول اتھارٹی کے سربراہ اور وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ ’نواز شریف کے جعلی ویکسین سرٹیفیکٹ کا علم نہیں، عین ممکن ہے نواز شریف نے جعلی ویکسین کرا لی ہو، نواز شریف کی زیادہ شہرت جعلی کاموں کی رہی ہے اُن کی ماضی کی سب رپورٹس بھی جعلی تھیں، جن میں کیلبری فونٹ اور جعلی پلیٹ لیٹس کی رپورٹ شامل ہیں۔

اہم ترین

حسن حفیظ
حسن حفیظ
حسن حفیظ ایک نوجوان صحافی ہیں اور اے آر وائی نیوز لاہور کے لئے صحت، تعلیم اور ایوی ایشن سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں

مزید خبریں