لندن: انگلینڈ بورڈ کی جانب سے دورہ پاکستان پر ٹیمیں نہ بھیجنے کے فیصلے سے وزیراعظم بورس جانسن سخت ناراض ہوگئے۔
برطانوی اخبار دی ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ انگلینڈ بورڈ کے دورہ پاکستان پر ٹیمیں نہ بھیجنے کے فیصلے سے وزیراعظم بورس جانسن ناراض ہیں اور سمجھتے ہیں کہ اس سے پاکستان اور انگلینڈ کے تعلقات متاثر ہوں گے۔
دی ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ دورہ پاکستان نہ ہونے سے بورس جانسن انگلش بورڈ سے ناراض ہیں۔
دی ٹائمز نے لکھا کہ افغانستان سے برطانوی فوجیوں اور سفارت کاروں کے انخلا پر حکومت برطانیہ پاکستان کی شکر گزار ہے ایسے میں پاکستان کو کرکٹ سے محروم کرنا درست نہیں۔
ٹائمزاخبارلکھتا ہے انگلینڈ بورڈ نے وزیراعظم ہاؤس اور کلچرل منسٹری سے مشورہ کیا تھا لیکن پھر پاکستان جانے سے متعلق یکطرفہ فیصلہ سنادیا۔
برطانوی حکومت اور پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر پہلے ہی فیصلے سے قطع تعلق کر چکے ہیں۔
برطانوی ہائی کمشنر کا اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں کہنا تھا کہ کرکٹ سیریز منسوخ ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں، آئندہ سال انگلش ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی۔