تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

بدبخت بیٹے نے مکان پر قبضہ کرکے بیوہ ماں کو گھر سے نکال دیا

لاہور میں بدبخت بیٹے نے مکان پر قبضہ کرکے بیوہ ماں کو گھر سے دھکے دے کر نکال دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے ٹاؤن شپ میں بدبخت بیٹے نے مکان پر قبضہ کرکے ڈائلسز کی مریضہ بیوہ ماں کو دھکے دے کر گھر سے نکال دیا، بیٹے کے ظلم پر بوڑھی ماں دھاریں مار مار کر روتی رہی لیکن اسے رحم نہ آیا۔

ذرائع کے مطابق بیوہ خاتون کو سگے بیٹے نے مکان پرقبضہ کرکے گھرسے نکالا، پروین اشرف نامی بیوہ کا کہنا ہے کہ مقامی تھانے کے ایس ایچ او نے بیٹے کے خلاف میری درخواست پرکوئی کارروائی نہیں کی۔

ڈائلیسزکی مریضہ بوڑھی ماں وہیل چیئر پر حصول انصاف کے لیے عدالت پہنچ گئی۔

بیٹے کی بے رخی اورگھرسے نکالے جانے پربوڑھی ماں احاطہ عدالت میں روتی رہی، خاتون نے کہا کہ خاوند کی پنشن اور مکان کے نیچے بنی دکانوں کے کرایہ سے علاج کرواتی ہیں مگر اب بیٹے نے گھر سے نکال کر دکانوں پر بھی قبضہ بھی کر لیا۔

بوڑھی خاتون کا کہنا تھا کہ بیٹے کے قبضے کے بعد لوگوں کی امداد کے ذریعے علاج کروا رہی ہیں، خاتون کی روداد سن کر احاطہ عدالت میں موجود لوگ افسردہ ہو گٸے۔

Comments

- Advertisement -
عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں