پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

شوبز فنکاروں کی عوام سے اپیل

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز فنکاروں نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ کا اعلان ہونے پر عوام سے درخواست کی ہے کہ ٹیکس گوشوارے وقت پر جمع کروائیں۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ کا اعلان ہوتے ہی شوبز فنکار بھی عوام سے درخواست کرتے ہوئے میدان میں آگئے، فنکاروں کا کہنا ہے کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنے ٹیکس گوشوارے وقت پر جمع کرواکر ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

ویڈیو میں معروف پاکستانی اداکارہ مہوش حیات، عائشہ عمر، بشریٰ انصاری، حنا دلپذیر اور اداکار فیصل قریشی نے عوام سے ٹیکس گوشوارے وقت پر جمع کروانے کی اپیل کی ہے۔

تمام اداکاروں کا عوام کو ٹیکس گوشوار ے وقت پر جمع کروانے کی اپیل کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ’ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر ہے اور اس میں توسیع ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے، اس لیے تمام لوگوں سے گزارش ہے کہ جس کسی نے بھی ابھی تک اپنے ٹیکس گوشوارے نہیں جمع کروائے، وہ بروقت جمع کروائیں۔‘

تمام اداکاروں نے اس بات پر زور دیا کہ ’ہمیں اپنی حیثیت کے مطابق جو بھی ہوسکے ملک کی ترقی کے لیے کرنا چاہیے اس بات پر بحث کیے بغیر کہ ٹیکس جمع کروانے سے ہمیں کیا حاصل ہوگا یا اس سے کیا فائدہ ہے۔‘

اداکاروں نے مزید کہا کہ ’ہم جتنے بھی ترقی یافتہ ملکوں کی ترقی کو دیکھ کر رشک کرتے ہیں وہاں کی ساری عوام ٹیکس دیتی ہے تو اس لیے ہمیں بھی اپنے ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے کم سے کم اپنا فرض پورا کرنا چاہیے۔‘

واضح رہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں