لاہور : مریم نواز کی پیشی پر ہنگامہ آرائی کے الزام میں گرفتار 58 ن لیگی کارکنوں نے درخواست ضمانت دائر کردی ، جس پر عدالت نے چوہنگ پولیس سے کل ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مریم نواز کی پیشی کے موقع پر لیگی کارکنان کی ہنگامہ آرائی کے معاملے پر عدالت میں 58 ن لیگی کارکنوں کی جانب سے درخواست ضمانت دائر کر دی گئی ہے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ حافظ نفیس نے درخواست کی سماعت کی، وکیل درخواست گزار نے کہا کہ ملزمان پر ہنگامہ آرائی کا الزام غلط ہے، ملزمان کے خلاف سیاسی بنیادوں پر مقدمہ درج کیا گیا، عدالت ملزمان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے۔
عدالت نے چوہنگ پولیس سے کل ریکارڈ طلب کر لیا۔
یاد رہے پولیس نے جوڈیشل مجسٹریٹ ذوالفقار باری کی عدالت میں مریم نوازکی پیشی کے دوران ہنگامہ آرائی کے الزام میں گرفتار58 لیگی کارکنان کو پیش کیا گیا تھا ، وکیل ملزمان نے کہا تھا پرامن احتجاج ہر شہری کا بنیادی حق ہے ، پولیس نے غیر قانونی طور ہر مقدمے میں ملوث کیا ،عدالت ملزمان کو مقدمہ میں سے ڈسچارج کرنے کا حکم دے۔
جس کے بعد عدالت نے 58 لیگی کارکنان کو14روزہ جوڈیشل ریمانڈپرجیل بھیج دیا تھا ، گرفتار افرادمیں (ن)لیگ کےایم پی اےعدنان فریدبھی شامل ہیں، لیگی کارکنان کو نیب دفترکے باہر پتھراؤ کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔