ہفتہ, دسمبر 28, 2024
اشتہار

بھارت میں دو مساجد شہید، مسلمانوں کے سیکڑوں گھر مسمار

اشتہار

حیرت انگیز

آسام: بھارت میں دو مساجدیں شہید اور مسلمانوں کے سیکڑوں گھر مسمار کردیے گئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق بھارتی ریاست آسام میں دو مساجد شہید کردی گئیں جبکہ مسلمانوں کے سیکڑوں گھر مسمار کردیے گئے۔

ضلع دارنگ میں مسلمانوں کے گھر غیرقانونی قرار دے کر گرائے گئے، پولیس لوگوں کو گھروں سے نکال کر تشدد بھی کرتی رہی۔

- Advertisement -

مزاحمت پر نہتے شخص کو گولی مار کر زخمی کردیا گیا، پولیس بھی زخمی پر تشدد کرتی رہی جس سے وہ دم توڑ گیا، بعد میں لاش کی بیحرمتی بھی کی گئی۔

اطلاعات کے مطابق کئی مسلمان شہری آپریشن میں شہید کیے جاچکے ہیں، بے گھر ہونے والے دریا کنارے پناہ لینے پر مجبور ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق بارش میں بچے اور عورتیں دریائے برہم پترا کے کنارے بارش میں کھلے آسمان تلے گزر بسر کرنے پر مجبور ہوگئے۔

واضح رہے کہ رواں سال جنوری میں بھارتی ریاست آسام سے رکن اسمبلی بدرالدین اجمل کا کہنا تھا کہ بی جے پی بھارت بھر میں موجود پینتیس سو مساجد کو گرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

آل انڈیا یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ کے صدر بدرالدین نے بی جے پی کی سازش کا انکشاف ایسے موقع پر کیا تھا جب چند ماہ بعد آسام میں ریاستی انتخابات ہونا تھے۔

اس سے قبل بھارتی شہرحیدر آباد کے سیکرٹریٹ کی عمارت کوگرائے جانے کے دوران دو تاریخی مساجد کو بھی شہید کردیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں